جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

چودھری شوگر مل کیس؛ نیب کی درخواست پر مریم نواز نے جواب جمع کرادیا

06 اپریل, 2021 14:32

لاہور: چودھری شوگر مل کیس میں نیب کی درخواست پر مریم نواز نے جواب جمع کرادیا ہے۔

مسلم لیگ ن کی لیڈر مریم نواز نے نیب کی درخواست جرمانے کے ساتھ خارج کرنے کی استدعا کردی، مریم نواز نے کہا کہ نیب نے چودھری شوگر مل کیس میں 14 ماہ خاموشی اختیار کی پھر طلب کیا، نیب کے کیسز اور گرفتاریاں آواز دبانے کی کوشش ہے۔ لاہور ہائی کورٹ نے چودھری شوگر مل میں ضمانت منظور کی۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کو گھر بھیجنے تک کہیں جانے کا ارادہ نہیں: مریم نواز

اپوزیشن لیڈر نے جواب میں نیب کی ضمانت منسوخی کی درخواست کی مخالفت کی، مریم نواز کی ضمانت منسوخی کی درخواست پر سماعت کل ہوگی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top