جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

چوہدری پرویز الہٰی کی حمزہ شہباز و دیگر پر مقدمہ درج کرنے کی درخواست مسترد

30 اپریل, 2022 13:31

لاہور : عدالت نے اسپیکر پنجاب اسمبلی کی حمزہ شہباز و دیگر پر مقدمہ درج کرنے کی درخواست کو مسترد کردیا ہے۔

سیشن کورٹ لاہور نے حمزہ شہباز سمیت دیگر کے خلاف اسپیکر پنجاب اسمبلی کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا، جس میں اسپیکر پنجاب اسمبلی کی درخواست خارج کر دی گئی۔ عدالت نے مکمل پولیس رپورٹ جمع ہونے کے بعد پر درخواست مسترد کر دی۔

عدالت میں پولیس کی جانب سے رپورٹ پیش کردی گئی تھی، جس پر فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : پنجاب اسمبلی میں الیکشن نہیں ہوا، عدالتیں فیصلہ کرلیں کہ صوبہ انہوں نے چلانا ہے : پرویز الہٰی

پولیس رپورٹ میں لکھا گیا کہ پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کا مقدمہ پہلے سے درج کیا جا چکا ہے۔ پولیس کی تفتیش جاری ہے، ذمہ داروں کے خلاف کارروائی ہوگی۔ پولیس نے استدعا کی کہ عدالت پرویز الہٰی کی درخواست خارج کرنے کا حکم دے۔

لیگی وکلاء نے مؤقف اپنایا کہ پرویز الہٰی تھانے میں پیش بھی نہیں ہوئے اور درخواست پر ڈائری نمبر بھی نہیں لگا ہے، جبکہ چوہدری پرویز الہی نے مقدمہ درج کرنے کی درخواست داٸر کر رکھی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top