جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

نئے پاکستان کے خواب کی تعبیر کے لیے کپتان ڈٹ کر کھڑا ہے : وزیراعلیٰ پنجاب

01 اپریل, 2022 10:14

لاہور : عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ سودا کرنے والوں کو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی، ۔ نئے پاکستان کے خواب کی تعبیر کے لیے کپتان ڈٹ کر کھڑا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے جاری بیان میں کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا خطاب نئے خودمختار پاکستان کی بنیاد بنے گا۔ وزیر اعظم نے باوقار و خوددار پاکستان کی حقیقی ترجمانی کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : استعفیٰ نہیں دونگا، آخری گیند تک مقابلہ کروں گا، تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگی: وزیراعظم

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے 22 کروڑ عوام کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔ نئے پاکستان کے خواب کی تعبیر کے لیے کپتان ڈٹ کر کھڑا ہے۔ ہم سب اور پوری قوم کپتان کے ساتھ ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ ضمیر کا سودا کرنے والوں کو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی۔ وزیر اعظم نے ہمیشہ پاکستان کی سلامتی اور خود مختاری کی بات کی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top