جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

آئین توڑنے والوں کو دہشتگرد قرار دیں پھر ہم بل کی حمایت کریں گے : اختر مینگل

12 اگست, 2020 13:59

اسلام آباد : اختر مینگل نے کہا ہے کہ ہمیں کسی نے اعتماد میں نہیں لیا، پہلے آئین توڑنے والوں کو دہشتگرد قرار دیں پھر ہم بل کی حمایت کریں گے۔

بی این پی مینگل بل کی حمایت یا مخالفت پر غیر جانبدار رہی۔ سردار اختر جان مینگل نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اب تک ہونے والی قانون سازی میں نہ حکومت کے ساتھ ہیں نہ ہی اپوزیشن کے ساتھ ہیں، ہم آزاد بینچوں بیٹھے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان کو ترقی کرنی ہے تو منی لانڈرنگ کا تدراک کرنا ہوگا : فروغ نسیم

انہوں نے کہا کہ ہمیں حکومت یا اپوزیشن میں سے کسی نے اعتماد میں نہیں لیا، کیا اس ملک میں نواز شریف اور راجہ پرویز اشرف کو دہشتگرد قرار نہیں دیا گیا، یہاں شیشہ توڑنے والے کو دہشتگرد قرار دیا جاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہاں آئین توڑ دینے والوں کو دہشتگرد قرار نہیں دیا جاتا ہے۔ ہم چلتی ہوئی گاڑی کے مسافر نہیں، پہلے آئین توڑنے والوں کو دہشتگرد قرار دیں پھر ہم بل کی حمایت کریں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top