جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

بجٹ تجاویز آئی ایم ایف کے حوالے، پاکستان کی جون میں معاہدے کی کوشش

30 مئی, 2023 13:49

اسلام آباد : آئندہ مالی سال کیلئے بجٹ تجاویز آئی ایم ایف کے ساتھ شئیر کر دی گئیں۔ آئی ایم ایف بجٹ کا جائزہ لے کر وزارت خزانہ حکام سے بجٹ پر بات چیت کرے گا۔

ایف بی آر اہداف، قرضوں کی ادائیگیوں سمیت اہم اہداف کی تجاویز شامل ہیں۔ آئندہ بجٹ میں قرض اور سود کی ادائیگیوں کیلئے 8 ہزار ارب تک مختص کرنے کی تجویز ہے۔

آئندہ مالی سال کے بجٹ میں دفاعی اخراجات 1.7 ٹریلین سے زائد رکھنے کا تخمینہ ہے۔ آئی ایم ایف سے نان ٹیکس آمدن کے ذریعے 2.5 ٹریلین روپے اکٹھے کرنے کی تجویز شئیر کی گئی۔

اسٹیٹ بینک منافع 9 سو ارب اور پی ڈی ایل سے 750 ارب روپے اکٹھے جائیں گے۔ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سبسڈیز کی مد میں 1.3 ٹریلین مختص کرنے کی تجویز آئی ایم ایف کو دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں : وزیراعظم کا آئی ایم ایف کی ایم ڈی سے رابطہ، نواں جائزہ مکمل کرنے میں مدد مانگ لی

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئندہ مالی سال کیلئے وفاقی بجٹ کا خسارہ جی ڈی پی کا 6.4 فیصد رہ سکتا ہے۔ وفاق اور صوبوں کا بجٹ خسارہ 4.8 سے 5 فیصد تک رکھنے کا تخمینہ لگایا گیا۔ آئی ایم ایف کی اسٹیٹ بینک حکام سے آئندہ مالی سال کیلئے فنانسنگ پر بھی بات چیت جاری ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ وزارت خزانہ حکام آئی ایم ایف کے ساتھ بجٹ سے قبل معاہدہ کرنا چاہتے ہیں۔ اسٹاف لیول معاہدے کو منظوری کیلئے آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کو بھجوا دیا جائے۔ موجود پروگرام مکمل ہوتے ہی پاکستان اگلے پروگرام کے لئے مذاکرات شروع کرنا چاہتا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top