جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

سندھ کی سبزی منڈیوں میں کورونا ویکسین کارڈ کے بغیر داخلہ پر پابندی

29 جولائی, 2021 15:02

کراچی : کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث سبزی منڈیوں میں کورونا ویکسین کارڈ کے بغیر داخلہ پر پابندی لگادی گئی ہے۔

وزیر زراعت سندھ اسماعیل راہو نے کہا ہے کہ کراچی، حیدرآباد اور شکارپور کی سبزی منڈیوں میں عارضی ویکسینیشن سینٹرز مارکیٹ کمیٹیز کے دفاترز میں قائم کردیئے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کراچی سبزی منڈی میں 2 سو سے زائد اور شکارپور میں 60 بیوپاریوں اور آڑھتیوں کو کورونا ویکسین لگوائی گئی۔ کراچی سبزی منڈی کے انٹری گیٹ سے ماسک اور ویکسین کارڈ کے بغیر گاہکوں اور شہریوں کا داخلہ بند ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ملک بند کرکے وباء کا مقابلہ نہیں کرسکتے : اسد عمر کی لاک ڈاؤن کی مخالفت

ان کا کہنا تھا کہ لاڑکانہ سبزی منڈی میں محکمہ زراعت کے افسران و ملازمین نے ویکسینیشن سرٹیفکیٹس چیک کیے، متعدد کو وارننگ دی گئی۔ لاڑکانہ مارکیٹ کمیٹی کے ملازمین نے کورونا ویکسین لگوانے اور سماجی فاصلہ رکھنے کے لیے آگاہی مہم بھی چلائی۔ میرپور خاص میں زرعی اجناس کی دکانوں پر بھی کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ چیک کیے گئے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top