جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

بلوچستان حکومت کا تمام سرکاری افسران کے زیر استعمال گاڑیوں میں ٹریکنگ سسٹم نصب کرنے کا فیصلہ

17 ستمبر, 2020 12:28

کوئٹہ : بلوچستان حکومت نے تمام سرکاری افسران کے زیر استعمال گاڑیوں میں ٹریکنگ سسٹم نصب کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

صوبائی حکومت نے بے دریغ استعمال کو روکنے کے لئے تمام سرکاری افسران کے زیر استعمال گاڑیوں میں ٹریکنگ سسٹم نصب کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے۔

ہدایت پر عمل نہ کرنے والے افسران کےخلاف کارروائی کی جائے گی، اس متعلق محکمہ نظمونسق کی جانب سے صوبے کے تمام سیکریٹریز اور ڈویژنل کمشنروں کو مطلع کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : وزیراعلیٰ بلوچستان کی ترقیاتی منصوبوں میں بے قاعدگیوں اور بے ضابطگیوں کی تحقیقات کرانے کی منظوری

واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے پانچ ماہ قبل صوبے میں سرکاری گاڑیوں کے بے دریغ استعمال کا نوٹس لے کر ٹریکنگ سسٹم لگانے کی ہدایت کی تھی۔ پانچ ماہ گزر جانے کے باوجود افسران نے ہدایت پر عملدرآمد نہ کیا۔

چیف سیکریٹری بلوچستان نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ اب ہدایت پر عملدرآمد نہ کرنے والے آفیسران کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top