جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

بابر اعظم نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

17 دسمبر, 2022 16:39

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا۔

بابر اعظم ایک سال میں سب سے زیادہ انٹرنیشنل 50 سے زائد رنز کرنے والے پاکستانی بن گئے، کراچی ٹیسٹ میں نصف سنچری بابر کی اس سال میں 23 ویں انٹرنیشنل ففٹی ہے۔

اس سے قبل مصباح الحق نے 2013 میں 22 انٹرنیشنل ففٹیاں اسکور کی تھیں، بابر کی 23 ففٹی پلس میں سات سنچریاں اور سولہ نصف سنچریاں شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی نے بابر اعظم کو کرکٹ کی دنیا کا بادشاہ قرار دیدیا

بابر اعظم نے اس سال ٹیسٹ میں 9، ون ڈے میں 8 اور ٹی ٹوئنٹی میں 10 ففٹی پلس رنز اسکور کیے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top