جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

اعظم خان کو نگراں وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا بنادیا گیا

21 جنوری, 2023 14:27

گورنر خیبر پختون خوا غلام علی نے اعظم خان کی بطور نگراں وزیرِ اعلیٰ تقرری کے احکامات جاری کر دیے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز خیبر پختون خوا حکومت اور اپوزیشن میں نگراں وزیرِ اعلیٰ کے لیے اعظم خان کے نام پر اتفاق ہو گیا تھا۔

اپوزیشن لیڈر اکرم خان درانی کا کہنا تھا کہ نگراں وزیرِ اعلیٰ کے لیے ہمارے متفقہ امیدوار اعظم خان ہیں، ایسے شخص کا چناؤ کیا ہے جو سب کو قابلِ قبول ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ نگراں وزیرِ اعلیٰ کا فیصلہ نہ کرتے تو لوگ سمجھتے کہ یہ ابھی بھی ضد پر ہیں، تاریخ میں پہلی بار متفقہ طور پر نگراں وزیرِ اعلیٰ کے نام پر اتفاق ہوا ہے۔

عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما ایمل ولی کا کہنا تھا کہ اے این پی اعظم خان کو نگران وزیرِ اعلیٰ بنانے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتی ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ امید ہے کہ اعظم خان صوبے کا نظام بہترین طور پر چلائیں گے۔

واضح رہے اعظم خان ماضی میں چیف سیکریٹری سمیت دیگر عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں، وہ سابق نگراں وفاقی وزیر بھی رہے ہیں، اعظم خان پیٹرولیم اور مذہبی امور کی وزارتوں کے وفاقی سیکریٹری بھی رہے ہیں۔

یہ پڑھیں : وفاق سے صوبے کا حق مانگ رہا ہوں، اگر نہیں دیا تو چھین کر لوں گا : وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top