جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

آصف زرداری نے نواز شریف سے وطن واپسی کی درخواست کردی

16 مارچ, 2021 17:02

اسلام آباد: پی ڈی ایم اجلاس کی اندرونی کہانی منظر عام پر آگئی، آصف زرداری نے نواز شریف سے وطن واپسی کی درخواست کردی۔

اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر کا کہنا تھا کہ میاں صاحب لڑنا ہے تو وطن واپس آنا ہوگا، لڑنے کیلئے ہم سب کو جیل بھی جانا پڑے گا۔ آپ ملک سے باہر بیٹھ کر کیسے عوامی مسائل حل کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ ن کا پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں مزید سخت مؤقف اپنانے کا فیصلہ

آصف علی زرداری نے اسمبلیوں سے استعفے دینے سے بھی انکار کردیا، کہا اسمبلی سے استعفے دینا آخری آپشن ہے۔ پہلی بار نہیں ہے کہ جمہوری قوتوں نے دھاندلی کا سامنا کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے اسٹیبلشمنٹ کا کوئی ڈر نہیں ہے۔ جدوجہد ذاتی عناد کے بجائے جمہوری اداروں کے لئے ہونی چاہیئے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top