جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

آرمی چیف کا ترکی کا دورہ، باہمی دلچسپی اور علاقائی سیکیورٹی پر تبادلہ خیال

23 جون, 2021 18:42

انقرہ: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ترکی کا دورہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دورے میں آرمی چیف نے ترک وزیر دفاع اور عسکری قیادت سے ملاقاتیں کی، ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی اور علاقائی سیکیورٹی کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملاقات میں افغان مفاہمتی عمل میں پیش رفت، باہمی سیکیورٹی و دفاعی تعاون زیر غور آئے، آرمی چیف نے خطے میں امن کے لیے ترکی، پاکستان کی مشترکہ کوششوں کی تعریف کی۔

یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف سے یورپی یونین کی سفیر کی ملاقات، علاقائی سیکیورٹی پر تبادلہ خیال

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ ترکی خطے کا ایک اہم مسلم رکن ہے، پاک ترک تعاون کے خطے میں امن پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

ترک عسکری قیادت نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کے کردار کی تعریف کی اور افغان مفاہمتی عمل سے متعلق پاکستان کی کوششوں کو سراہا گیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ترک وزارت دفاع پہنچنے پر آرمی چیف کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top