جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

سری لنکا کی بیرون ملک شہریوں سے خوراک اور ایندھن کیلئے رقم بھیجنے کی اپیل

13 اپریل, 2022 09:11

کولبو : سری لنکا نے بیرون ملک مقیم اپنے شہریوں پر زور دیا کہ وہ خوراک اور ایندھن کی ادائیگی میں مدد کے لیے رقم ملک میں بھیجیں۔

مرکزی بینک کے گورنر نندلال ویراسنگھے نے کہا کہ انہیں بیرون ملک سری لنکن باشندوں کی ضرورت ہے کہ وہ اس اہم موڑ پر بہت زیادہ ضروری غیر ملکی زرمبادلہ عطیہ کرکے ملک کی مدد کریں۔

یہ بھی پڑھیں : سری لنکا میں حکومت کے خلاف مظاہروں کو روکنے کیلئے ایمرجنسی نافذ

ویراسنگھے نے کہا کہ انہوں نے امریکہ، برطانیہ اور جرمنی میں عطیات کے لیے بینک اکاؤنٹس بنائے ہیں اور سری لنکا کے تارکین وطن سے وعدہ کیا ہے کہ یہ رقم وہاں خرچ کی جائے گی جہاں اس کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک یقین دلاتا ہے کہ اس طرح کی غیر ملکی کرنسی کی منتقلی صرف ضروری اشیاء بشمول خوراک، ایندھن اور ادویات کی درآمد کے لیے استعمال کی جائے گی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top