جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

کراچی میں پولیس مقابلہ، ملزم زخمی حالت میں گرفتار، ساتھی فرار

15 جون, 2021 08:53

کراچی : پولیس نے مقابلے کے بعد ایک ملزم زخمی گرفتار جبکہ ساتھی فرار ہوگیا۔

کراچی میں اسپارکو روڈ پر مبینہ پولیس مقابلے کے بعد ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ گرفتار ملزم سے اسلحہ، لوٹی گئی رقم اور موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایکسپورٹ میں 13 فیصد اضافہ ہوا، ترقی کے سنہرے دور کا آغاز ہوچکا : فرخ حبیب

پولیس کے مطابق برآمد موٹرسائیکل عوامی کالونی سے چھینی گئی تھی۔ پولیس کو جائے وقوعہ سے دو خول ملے۔ پولیس نے بغیر نمبر موٹر سائیکل سوار ملزمان کو روکنے کی کوشش کی۔ ملزمان نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ کردی۔

پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ملزم زخمی گرفتار جبکہ ساتھی فرار ہوگیا، زخمی ملزم کو عباسی منتقل کردیا گیا، فرار ملزم کی تلاش جاری ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top