جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ملک بھر میں کورونا سے مزید 34 افراد کی موت

03 جولائی, 2021 10:31

اسلام آباد : ملک بھر میں مزید 34 افراد کورونا وائرس کے باعث زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 48 ہزار 27 افراد میں مہلک وائرس کی جانچ کی گئی، جس کے نتیجے میں ایک ہزار 400 نئے مریض سامنے آگئے، جبکہ مزید 34 افراد جاں بحق ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں : یورو کپ میچ دیکھنے والے سیکڑوں تماشائیوں میں کورونا کی تصدیق

ملک میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 22 ہزار 379 ہوگئی، جبکہ اب تک 9 لاکھ 58 ہزار 885 کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔ 24 گھنٹوں میں کورونا کیسز کی شرح 2 اعشاریہ 91 فیصد رہی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top