جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

علی گنڈاپور کی مقبوضہ کشمیر میں کشمیری نوجوانوں کے ماورائے عدالت قتل کی مذمت

22 مارچ, 2021 13:00

اسلام آباد : علی امین خان گنڈاپور نے مطالبہ کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں کشمیری نوجوانوں کے ماورائے عدالت قتل کا سلسلہ بند کیا جائے۔

وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے جاری بیان میں مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیاں میں بھارتی فوج کے ہاتھوں چار کشمیری نوجوانوں کی شہادت کی شدید مذمت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : دنیا جنگوں کے نتائج دیکھ چکی، امن کے لیے مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے : آرمی چیف

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں کشمیری نوجوانوں کے ماورائے عدالت قتل کا سلسلہ بند کیا جائے۔ بھارت مقبوضہ کشمیر کی ڈیموگرافی تبدیل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ ظلم و بربریت سے بھارت کشمیریوں کی تحریک حق خودارادیت کو نہیں دبا سکتا۔ انصاف کے عالمی ادارے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشتگردی کا فوری نوٹس لیں۔ مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کے بغیر جنوبی ایشیا میں دیر پا امن کا قیام ناممکن ہے۔  بھارت کو بلآخر کشمیروں کا حق خودارادیت دینا ہو گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top