جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

علی امین گنڈاپور کی درخواست ضمانت خارج، اشتہاری قرار

11 مارچ, 2023 13:23

اسلام آباد : علی امین گنڈاپور کی عدم حاضری کی بنیاد پر درخواست ضمانت خارج کردی گئی۔

ڈسٹرکٹ کورٹس اسلام آباد میں تحریکِ انصاف کے رہنماؤں کے خلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے کیس کی سماعت ہوئی۔

راجہ خرم نواز عدالت میں پیش ہوئے، جبکہ علی نواز اعوان کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست جمع کروائی، جسے منظور کرلیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : عمران خان ملکی تاریخ کا سب سے بڑا فسادی ہے:مریم نواز

مقدمے میں علی امین گنڈاپور کو مسلسل غیر خاضری پر اشتہاری قرار دے دیا گیا۔ درخواست ضمانت بھی خارج کر دی گئی۔ سول جج رانا مجاہد رحیم نے کیس کی مزید سماعت 12 اپریل تک ملتوی کردی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top