جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

کورونا وائرس کا خدشہ : آغا سراج درانی کے اہل خانہ کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست

31 مارچ, 2020 11:00

کراچی : پیپلزپارٹی کے رہنماء آغا سراج درانی کے اہل خانہ نے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے عدالت میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دے دی۔

آغا سراج درانی کے اہل خانہ کی جانب سے جمع کرائی گئی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ کورونا کے خدشے کے پیش نظر عدالت میں پیش نہیں ہوسکتے، لہذا حاضری سے استثنیٰ دیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں : عدالت کا سراج درانی کے اہلخانہ کو گرفتار کرنے کا حکم

عدالت نے آغا سراج درانی کی اہلیہ، تین بیٹیوں اور بیٹے کی درخواست منظور کرلی، جبکہ نیب سے مفرور ملزمان کی اشتہاری قرار دینے سے متعلق رپورٹ بھی طلب کرتے ہوئے سماعت 29 اپریل تک ملتوی کردی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top