جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

گرے لسٹ سے نکلنے کے بعد اب معاشی خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا : امتیاز شیخ

18 جون, 2022 14:10

کراچی : صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ عمران حکومت کے خاتمے کے بعد ملک پر چھائے سیاہ بادل چھٹنے لگے ہیں، معاشی خوشحالی، ترقی اور استحکام کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔

وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے فیٹف ایکشن پلان کی تکمیل پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ فیٹف نے تسلیم کرلیا ہے، پاکستان ایک ذمہ دار ریاست ہے۔ حکومت اور عسکری قیادت کی کاوشیں قابل ستاٸش ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : جشن منانا قبل از وقت ہے، اکتوبر تک گرے لسٹ سے نکلنے کا عمل مکمل ہوجائے گا : حنا ربانی

انہوں نے کہا کہ گرے لسٹ سے نکلنے کا عمل سول اور عسکری اداروں کی کامیابی ہے۔ عمران حکومت کے خاتمے کے بعد ملک پر چھائے سیاہ بادل چھٹنے لگے ہیں۔ اب معاشی خوشحالی، ترقی اور استحکام کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو کے غیر ملکی دوروں پر طنز کرنے والوں نے نتیجہ دیکھ لیا۔ پی ٹی آئی رہنماؤں کے بیانات کی مثال ”کھسیانی بلی کھمبا نوچے“ والی ہے۔

وزیر توانائی نے کہا کہ چیٸرمین بلاول بھٹو نے یورپ، امریکہ، چین، ایران، ترکی اور عرب ممالک سمیت دیگر کے ساتھ دوستی کے ایک نئے سفر کا آغاز کیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top