جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

کراچی : 16 سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی میں ملوث ملزم گرفتار

15 اپریل, 2021 10:49

کراچی : 16 سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں گٹکے اور ماوے بنانے کے کارخانے میں 16 سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی میں ملوث ملزم عمیر کو گرفتار کرکے مقدمہ کرلیا گیا ہے۔

ملزم عمیر متاثرہ لڑکی کو بہلا پھسلا کر متعدد بار زیادتی کا نشانہ بناچکا ہے۔ دوران تفتیش ملزم نے بتایا کہ وہ گٹکے اور ماوے کی تیاری اور فروخت کا کام کرتا ہے، جس کے لیئے مختلف گھروں کو گٹکے کی تیاری کے سلسلے میں استعمال کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پنو عاقل : بچے سے زیادتی کے بعد قتل میں ملوث مزید دو ملزمان گرفتار

ملزم عمیر کا گٹکے اور ماوے کی تیاری کے سلسلے میں متاثرہ لڑکی کے گھر آنا جانا تھا۔ ملزم نے پہلی بار متاثرہ لڑکی سے زیادتی کی تو اس نے ڈر کے کسی کو نہیں بتایا۔

متعدد بار زیاتی کا نشانہ بننے کے بعد لڑکی نے ہمت کرکے اپنے اہلخانہ کو آگاہ کیا۔ گرفتار ملزم سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top