جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

عمران خان کی نااہلی کے لیئے الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر کر دیا گیا

04 اگست, 2022 15:41

اسلام آباد : پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی جانب سے محسن شاہنواز رانجھا نے عمران خان کی نااہلی کے لیئے ریفرنس جمع کرایا۔

پی ڈی ایم نے آئین کے آرٹیکل 63 کے تحت ریفرنس دائر کیا، جس میں کہا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم نے توشہ خانہ سے ملنے والے تحائف اثاثوں میں ظاہر نہیں کیا۔ عمران خان کو آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نااہل کیا جائے۔

اسپیکر قومی اسمبلی بھی آئینی و قانونی ماہرین سے مشاورت کے بعد عمران خان کیخلاف توشہ خانہ ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھیجنے کا فیصلہ کرچکے ہیں، جس سے متعلق شہباز شریف اور آصف علی زرداری سے مشاورت کے بعد پی ڈی ایم کو آگاہ کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عمران خان کیخلاف درخواست، آپ کا کام عدالت کو آگاہ کرنا تھا، کر دیا، بات ختم : سپریم کورٹ

رہنماء مسلم لیگ ن محسن نواز رانجھا نے ریفرنس جمع کرانے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن میں ہر ممبر اپنے گوشوارے جمع کروانے کا پابند ہوتا ہے۔ عمران خان نے یہ تفصیلات جمع کروانے میں گھپلا کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے آرٹیکل 62 ایف کے تحت ای سی پی میں عمران خان کی نااہلی کے لیئے ریفرنس دائر کیا ہے۔ امید کرتے ہیں الیکشن کمیشن ہمارے ریفرنس پر جلد کارروائی کا آغاز کرے گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top