جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پاکستان میں کورونا وائرس سے ریکارڈ 67 افراد جاں بحق

01 دسمبر, 2020 10:07

اسلام آباد : کورونا وائرس نے شکار تیز کردیئے، وباء کے باعث ریکارڈ 67 افراد جان سے چلے گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 40 ہزار 969 ٹیسٹ کیئے گئے، جس کے ذریعے مزید 2 ہزار 458 کیسز رپورٹ ہوگئے۔ پاکستان میں متاثرین کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 482 ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کورونا کے پیش نظر اسلام آباد میں مزید آئیسولیشن سینٹرز قائم کرنے کا فیصلہ

کورونا وائرس نے ریکارڈ 67 افراد کی زندگی چھین لیں، جس نے جاں بحق افراد کی تعداد کو 8 ہزار 91 پہنچا دیا ہے۔ کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 49 ہزار 105 ہوگئی۔ ‏ملک میں کورونا وائرس کے 2 ہزار 165 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top