جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

جاپان کے سابق وزیر اعظم کو گولی مار کر شدید زخمی کر دیا گیا

08 جولائی, 2022 14:09

ٹوکیو : جاپان کے سابق وزیر اعظم کو انتخابی مہم کے دوران گولی مار کر شدید زخمی کر دیا گیا ہے۔

محفوظ ترین ممالک میں شمار کیئے جانے والے جاپان میں سابق وزیر اعظم شنزو آبے کو انتخابی مہم کے دوران نارا شہر میں گولی مار کر شدید زخمی کر دیا گیا ہے، جس کے بعد فائرنگ کرنے والے 40 سالہ مشتبہ شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

جاپانی وزیر اعظم فومیو کشیدا نے اپنے خطاب میں کہا کہ ڈاکٹر انہیں بچانے کی پوری کوشش کر رہے ہیں، امید ہے ہمیں کامیابی ملے گی۔ انتخابات کے دوران یہ حملہ ناقابل معافی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ، آسٹریلیا، جاپان، نیوزی لینڈ اور برطانیہ کا چین کے خلاف غیر رسمی گروپ کا قیام

تفتیشی ذرائع کے مطابق آبے کو تقریباً 10 فٹ کے فاصلے سے دو بار اس وقت گولی ماری گئیم جب وہ مغربی شہر ایوان بالا کے انتخابات کی مہم کے دوران حامیوں سے خطاب کر رہے تھے۔

نشر ہونے والی ویڈیوز میں دکھایا گیا تھا کہ سابق وزیر اعظم کے گرنے سے پہلے ان کے پیچھے سے بندوق کا دھواں نکل رہا تھا۔ ایک شخص کو سڑک پر سیکورٹی اہلکاروں نے پکڑ لیا اور اس کے فوراً بعد اسے حراست میں لے لیا گیا۔

ایک گواہ نے بتایا کہ پہلی گولی کھلونے کی طرح لگ رہی تھی اور آبے نہیں گرے۔ دوسرے فائر کے ساتھ ایک بڑا دھماکا ہوا اور وہ گر گئے۔ ان کی گردن سے خون بہہ رہا تھا۔ ابتدائی رپورٹس کے مطابق ان کی حالت تشویشناک ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top