جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ایٹ میں واقع مال میں آگ لگ گئی

09 اکتوبر, 2022 18:30

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سیکٹر ایف ایٹ میں واقع نجی مال میں آگ لگ گئی۔

سیکٹر ایف ایٹ میں واقع نجی مال میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا ہے اور کولنگ کا عمل جاری ہے، فائر بریگیڈ کی متعدد گاڑیوں نے آگ بجھانے کی کارروائی میں حصہ لیا، فوری طور پر آگ لگنے کی وجہ سامنے نہیں آسکی ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق مال کے چوتھے فلور پر واقع فوڈ کورٹ کے کچن میں آگ لگی جو مال کے دیگر حصوں تک پھیل گئی۔

یہ بھی پڑھیں: چین کے ریستوران میں آگ لگنے سے 17 افراد ہلاک

ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ ریسکیو آپریشن مکمل ہونے پر شاپنگ مال کو سیل کردیا جائےگا، مال میں آگ لگنےکی وجوہات کی تحقیقات تک عمارت سیل رہے گی اور کسی کو بھی شاپنگ مال میں داخل ہونےکی اجازت نہیں ہوگی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top