جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

سندھ سے 70 فیصد جارہا ہے، کہا گیا ایک دھیلہ بھی سندھ کو نہیں دیں گے : مراد علی شاہ

08 جون, 2021 15:55

کراچی : وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ وفاق کے پاس سندھ سے 70 فیصد پیسہ جارہا ہے، کہا گیا کہ ایک دھیلہ بھی سندھ کو نہیں دیں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ زخموں پر نمک چھڑکنا کوئی وفاقی حکومت سے سیکھے۔  وفاق اس وقت آئین پر 50 فیصد عملدرآمد کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑؑھیں : ایم کیو ایم کا سندھ حکومت کے خلاف ریلی نکالنے کا اعلان

انہوں نے کہا کہ وفاق کے پاس سندھ سے 70 فیصد پیسہ جارہا ہے۔ آپ کہتے ہیں کہ وفاق کے پیسے پر سندھ کو چودھراہٹ نہیں کرنے دیں گے۔ یہ بھی کہا گیا کہ ایک دھیلہ بھی سندھ کو نہیں دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ وفاق کو اب خط لکھنا چھوڑدیا، آخری خط میں لکھا تھا شاید میں بہرے لوگوں سے بات کررہا ہوں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top