جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

بھارت میں مندر کے کنویں کی چھت گرنے سے 35 افراد ہلاک

31 مارچ, 2023 11:16

مندر میں تقریب سانحے میں اس وقت بدل گئی، جب پوجا کے دوران کنویں کی چھت گرنے سے کئی افراد ملبے تلے دب گئے۔

بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں پوجا کے دوران ایک کنویں کی چھت گر گئی، جس کے نتیجے میں 35 افراد ہلاک ہوگئے ہیں، دو افراد زخمی بھی ہوئے، جبکہ ایک لاپتہ ہے۔ 14 افراد کو زندہ بچا لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ : سکھوں کا امرت پال سنگھ کی گرفتاری کیخلاف بھارتی قونصل خانے پر حملہ

حادثے کے بعد جائے وقوعہ پر افراتفری مچ گئی۔ کسی کی سمجھ میں نہیں آرہا تھا کہ اچانک کیا ہو گیا۔ مقامی لوگوں نے امدادی کارکنوں کا انتظار کیئے بغیر دس افراد کو باہر نکالا۔

سوال اٹھ رہے ہیں کہ انتظامیہ نے قدیم کنویں کے اوپر فرش بنانے کی اجازت کیسے دی؟ فرش کو بغیر کسی ٹھوس مدد کے پتھر کے سلیب اور کنکریٹ، لوہے کی سلاخیں لگا کر تعمیر کیا گیا تھا۔ معاملے کی مجسٹریل انکوائری کا حکم دیا گیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top