جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

امریکی صدر کا شدت پسند تنظیم کے سو فیصد خاتمے کا دعویٰ

23 مارچ, 2019 16:52

دمشق: ’خلافت‘ کے خاتمے کا مطلب دولت اسلامیہ کا خاتمہ بھی  ہو گیا اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شام سے شدت پسند تنظیم داعش کے سو فیصد خاتمے کا دعویٰ بھی کردیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکہ نواز شامی جمہوری فورسز (ایس ڈی ایف) کا کہنا ہے کہ نام نہاد شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ کی شکست کے بعد اس کی پانچ سالہ ‘خلافت’ کا خاتمہ بھی ہو گیا ہے۔ اس انوکھے دن کو  ہزاروں شہدا کے نام  کیا گیا ہے جن کی کاوشوں سے یہ فتح ممکن ہو سکی ہے۔ ایس ڈی ایف کے جنگجو دولت اسلامیہ کے آخری گڑھ کہے جانے والے باغور پر فتح کے پرچم لہرا رہے ہیں۔

 دوسری جانب امریکی حمایت یافتہ مسلح گروپ سیریئن ڈیموکریٹک فورس نے داعش کے آخری ٹھکانے باغوز میں اپنی فتح کا اعلان کرتے ہوئے داعش کے 5 سالہ خود ساختہ خلافت کے خاتمے کا اعلان کیا ہے۔ اپنے بہترین دور میں دولت اسلامیہ شام و عراق کے تقریبا 88 ہزار مربع کلومیٹر پر قابض تھی۔ دولت اسلامیہ کا ابھی بھی اس خطے میں وجود ہے جبکہ نائجیریا، یمن، افغانستان اور فلپائن جیسے ممالک میں اس کی ہمنوا تنظیمیں موجود ہیں۔

جبکہ صدر ٹرمپ نے 2018 کے آخر میں ہی دولت اسلامیہ کی شکست کا اعلان کرتے ہوئے امریکی فوجیوں کے انخلا کا منصوبہ پیش کردیا تھا۔ اس رد عمل کے بعد وائٹ ہاؤس نے کہا کہ کچھ امریکی فوجی خطے میں موجود رہیں گے اور داعش کی جانب سے بھی کسی قسم کا ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top