مقبول خبریں
ہری پور : موٹر سائیکل اور کار کے درمیان تصادم، 2 افراد جاں بحق
ہری پور : تیز رفتاری کے باعث موٹر سائیکل اور موٹر کار کے درمیان تصادم نے 2 افراد کی جان لے لی۔
ہری پور میں جی ٹی روڈ مدرسہ بیت اللہ بن مسعود پنیاں کے قریب تیز رفتار موٹر سائیکل اور موٹر کار کے درمیان تصادم ہوگیا۔ حادثے کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔
حادثے میں موٹر کار اور موٹر سائیکل بری طرح تباہ ہو گئے۔ زخمیوں اور والوں کو ٹراما سینٹر ہری پور منتقل کیا گیا۔ موٹر سائیکل پر سوار 3 لڑکوں میں سے ایک لڑکا موقع پر جانبحق ہو گیا، جبکہ دوسرے نے اسپتال پہنچ کر دم توڑا۔