جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

بھارتی فوج کے مظالم سے 2 کشمیری شہید

29 مارچ, 2019 11:01

سری نگر:مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے۔ قابض بھارتی فوج کے مظالم سے ضلع بڈگام میں دو کشمیری شہید ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کشمیری میڈیا نے بتایا کہ مقبوضہ کشمیر کے ضلع بڈگام میں بھارتی سیکیورٹی فورسز نےسرچ آپریشن کیا جس کے نتیجے میں دو کشمیریوں کو شہید کردیا۔ اس سے قبل ضلع پلوامہ کے علاقے ٹرال میں 24 سالہ نوجوان مظفر احمد بھارتی فورسز کی فائرنگ سے زخمی ہوگیا تھا۔ وادی میں دودن میں شہادتوں کی تعداد 6 ہوگئی۔

جبکہ گزشتہ روز بھی ضلع شوپیاں میں بھارتی فورسزنے جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائرنگ کی تھی، جس کے نیتجے میں 3 کشمیری شہید جب کہ ضلع کلگام میں فائرنگ سے 2 کشمیری زخمی ہوگئے تھے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top