جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

70 ویں سالگرہ کے موقع پر روسی صدر کو ٹریکٹر کا تحفہ

08 اکتوبر, 2022 13:41

سینٹ پیٹرز برگ: روسی صدر ولادیمر پیوٹن کو 70 ویں سالگرہ کے موقع پر بیلاروس کے صدر نے تحفے میں ٹریکٹر دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعے کے روز روسی شہر سینٹ پیٹرز برگ کے وِنٹر پیلس میں ہونے والی ملاقات میں بیلاروس کے صدر ایلگزینڈر لُوکاشینکو نے روسی ہم منصب کو ٹریکٹر کا گفٹ سرٹیفیکیٹ پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں: صدر پیوٹن کے قریبی ساتھی کی بیٹی کے قتل میں یوکرین کا ہاتھ ہے : امریکی انٹیلی جنس

بیلاروسی صدر کا کہنا تھا کہ انہوں نے پیوٹن کو اس ہی ماڈل کا ٹریکٹر تحفے میں دیا ہے جو اپنے باغ میں استعمال کرتے ہیں۔

تاہم، روسی صدر کی جانب سے اس تحفے سے متعلق کوئی بیان تاحال سامنے نہیں آیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top