جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

آج کے مظلوم کچھ سال پہلے تک ظالم کی قطار میں تھے: نگراں وزیر اعظم

08 دسمبر, 2023 13:35

 

کراچی :نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ آج کے تمام مظلوم کچھ سال پہلے تک ظالم کی قطار میں چل رہے تھے۔

نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نےکراچی میں آغا خان یونیورسٹی کے طلبہ سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ طلبہ سے گفتگو کرکے خوشی محسوس ہورہی ہے، تعلیمی ادارے ہمیشہ میرے دل کے قریب رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے چیزوں کے بارے میں جاننے اور سمجھنے میں خوشی ہوتی ہے، دنیا کے نمایاں تعلیمی اداروں نے ہمیشہ اپنی جانب راغب کیاہے،زندگی کو بامقصد بنانے کے لیے تعلیم ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ میڈیکل کے طلبہ کو اپنے شعبے کی ذمے داری ادا کرنی چاہیے، میرے دوست اور عزیز نرس سے شادی کو خوش قسمتی سمجھتے ہیں۔

نگراں وزیر اعظم نے کہا کہ گلگت بلتستان پاکستان کا حصہ ہےا ور ہمیشہ رہے گا، گلگت بلتستان جغرافیائی طور پر اہم ترین علاقہ ہے، گلگت میں بہت زیادہ وسائل ہیں، اسے سنگاپور ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے اکابرین نے پاکستان کے ساتھ شامل ہونے کا فیصلہ کیا ہے،اکابرین کے فیصلے کے مطابق قوم کی ترقی کیلئے کام کرنا چاہیے۔

انور الحق کاکڑ نے کہا کہ سیاسی عدم و استحکام ہمارے ملک کی تاریخ رہی ہے، ملک میں آزادی اظہار کا حق سب کو ہے، آزادی اظہار رائے کو مثبت اور تعمیری ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ایک واقعے کی بنیاد پر ریاست کا ظالمانہ تصور پیش کرنا انصاف نہیں ہے،سیاسی عمل کو آگے بڑھنا چاہیے۔

نگراں وزیر اعظم نے کہا کہ ریاست میں قانون پر عملدر آمد کا طریقہ کار بھی موجود ہے،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 90ہزارپاکستانی شہید ہوئےتھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب تک میرٹ نہیں لائیں گے مسائل حل نہیں ہوں گے، آئین کے تحت صوبوں کو بے پناہ اختیارات حاصل ہیں،18ویں ترمیم اور این ایف سی ایوارڈ سے صوبوں کو با اختیار بنایا گیاہے۔

یہ پڑھیں : حکومت سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے خصوصی اقدامات کررہی ہے: نگراں وزیراعظم

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top