مقبول خبریں
گھوٹکی میں دیرینہ دشمنی پر تین افراد قتل
گھوٹکی : دیرینہ دشمنی پر تین افراد کو قتل کردیا گیا۔
نواحی علاقے کھینجھو میں دیرینہ دشمنی پرلوند برادری کے افراد نے فائرنگ کرکے تین افراد کو قتل کردیا۔ تینوں افراد عدالت میں پیشی کے لیے جارہے تھے کہ راستے میں گھات لگائے ملزمان نے فائرنگ کردی۔
کھینجھو پولیس نے لاشیں تحویل میں لیکر تحصیل ہیڈکواٹراسپتال ڈہرکی منتقل کر دیں۔