جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

اس بار افغانستان کے وہ حالات نہیں ہوں گے جو پہلے تھے : شیخ رشید

05 جولائی, 2021 16:39

اسلام آباد : شیخ رشید کا کہنا ہے کہ را اور دیگر بھارتی ادارے امن تباہ کرنے کی کوششوں میں لگے رہتے ہیں، اس بار افغانستان کے وہ حالات نہیں ہوں گے جو پہلے تھے۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اسلام آباد میں نیوز کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ چمن بارڈر الیکٹرانک انٹری سے منسلک کر رہے ہیں۔ پاکستان کا امن افغانستان کے امن سے جڑا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی افواج اپنی قومی ذمہ داریوں کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔ اس بار افغانستان کے وہ حالات نہیں ہوں گے جو پہلے تھے۔ افغانستان اور ایران کے بارڈر پر باڑ مکمل کرلیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان افغان مہاجرین کی باعزت واپسی چاہتا ہے: زاہد حفیظ

ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین نادرا کو ہدایت کی ہے کہ نادار سے غیر ضروری افراد کو نکالا جائے گا، اب تک 19 افراد کو نکالا گیا ہے۔ ازبکستان سے لاہور کے لیے پروازیں شروع ہوچکی ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان ازبکستان جارہے ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ لاہور دھماکے سے متعلق پنجاب پولیس نے بہترین کارکردگی دکھائی۔ دھماکے میں را  کا ہاتھ ہے۔ بھارت نے آج تک دل سے ہمیں قبول نہیں کیا۔ را اور دیگر بھارتی ادارے امن تباہ کرنے کی کوششوں میں لگے رہتے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top