جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

انہوں نے عدلیہ اور پارلیمنٹ کا ٹکراؤ کرا دیا ہے : شیخ رشید

29 مارچ, 2023 12:40

اسلام آباد : سابق وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ  جو سپریم کورٹ کے احکامات نہیں مانے گا، آرٹیکل 6 لگے گا، انہوں نے عدلیہ اور پارلیمنٹ کا ٹکراؤ کرا دیا ہے۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ن لیگ نے ہمیشہ عدلیہ کے ساتھ محاز آرائی کی۔ عقل کے آندھوں کو بھی پتہ ہے کہ بل کیلئے دو تہائی اکثریت کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سپریم کورٹ کے اندر سے آوازیں آئیں تو قانون سازی کا فیصلہ کیا گیا : اعظم نذیر تارڑ

انہوں نے کہا کہ تمام اداروں کے سربراہ سپریم کورٹ کے ماتحت ہیں۔ جو سپریم کورٹ کے احکامات نہیں مانے گا، آرٹیکل 6 لگے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کے پاس عوام کو دینے کیلئے کچھ نہیں۔ دنیا کا کوئی قانون الیکشن کو 90 روز سے آگے جانے کی اجازت نہیں دے سکتا۔ انہوں نے عدلیہ اور پارلیمنٹ کا ٹکراؤ کرا دیا ہے۔ کرائے کے لوگ سامنے لائے گئے ہیں۔ ملک آئینی بحران میں جا چکا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top