جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

چیئرمین نیب کی تعیناتی کیلئے لیڈر آف اپوزیشن سے تحریری مشاورت ہوگی

06 اکتوبر, 2021 19:04

اسلام آباد: نیب دوسری آئینی ترمیم آرڈیننس کا مسودہ سامنے آگیا، نئے چیئرمین نیب کی تعیناتی کیلئے لیڈر آف اپوزیشن سے تحریری مشاورت ہوگی۔

مسودہ کے مطابق نئے چیئرمین نیب کیلئے پرانے چیئرمین بھی امیدوار ہو سکتے ہیں، نئے چیئرمین کی تعیناتی تک موجودہ چیئرمین کام جاری رکھ سکیں گے، چیئرمین نیب کیلئے ناقابل توسیع لفظ ختم کر دیا گیا، چیئرمین نیب صدر مملکت کو تحریری استعفیٰ بھجوا سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: چیئرمین نیب کی تعیناتی صدر پاکستان کرینگے، پارلیمانی کمیٹی بنائی جائیگی: فروغ نسیم

مسودہ میں کہا گیا ہے کہ نئے چیئرمین کی تعیناتی تک موجودہ چیئرمین کو تمام اختیارات حاصل ہوں گے، چیئرمین نیب کو آئین کے آرٹیکل 209 کے تحت عہدے سے ہٹایا جا سکتا ہے، چیئرمین نیب کی مدت ملازمت 4 سال ہوگی۔

صدر مملکت، وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی مشاورت سے چیئرمین نیب تعینات کریں گے، نیب چیئرمین نیب کیخلاف شکایت سپریم جوڈیشل کونسل سنے گی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top