جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پاکستان میں منظم دہشتگردوں کا کوئی اسٹرکچر موجود نہیں : ڈی جی آئی ایس پی آر

11 جنوری, 2021 16:36

روالپنڈی : ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم والے پنڈی آنا چاہتے ہیں تو آجائیں۔ ان کی دیکھ بھال کریں گے، پاکستان میں منظم دہشتگردوں کا کوئی اسٹرکچر موجود نہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے نیوز بریفنگ میں گزشتہ 10 برس پاکستان کے لیے چیلنج تھے۔ پاکستان کی مشرقی سرحد پر بھارت کی شرانگیزیاں جاری تھیں۔ افواج پاکستان، انٹیلی جنس اور عوام نے ملک کو ہر مشکل میں سرخرو کیا۔ دہشت گردی کے خلاف کامیاب آپریشن سے امن قائم ہوا۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ برس دہشتگردی کےعلاوہ کورونا کی مشکلات کا سامنا رہا۔ مشکلات کے باوجود متحد ہو کر چیلنجز کا سامنا کیا۔ گزشتہ برس 50 فیصد سے زائد دہشتگری کے منصوبے ناکام کیے گئے۔ کراچی 2014 میں کرائم انڈیکس میں چھٹے نمبر پر تھا، 2020 میں 103 نمبر پر آگیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ دہائی میں ایک طرف مشرقی سرحد اور لائن آف کنٹرول پر بھارتی شرانگیزی جاری تھی تو دوسری طرف مغربی سرحد پر کالعدم دہشت گرد تنظیموں ان کے جوڑ توڑ اور پشت پناہی کے ذریعے پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کیا جارہا تھا،

اس تمام چیلنجز کے باوجود ریاست، تمام قومی اداروں، افواج پاکستان، انٹیلی جنس ایجنسیز اور سب سے اہم پاکستانی عوام نے متحد ہوکر ان مشکلات کا مقابلہ کیا اور بحیثیت قوم اللہ نے ہمیں سرخرو کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں دہشتگردی اور ٹارگٹ کلنگ میں 95 فیصد کمی ہوئی۔ اغواء برائے تاوان کی وارداتوں میں 98 فیصد کمی ہوئی۔ بھتہ خوری میں 99 فیصد تک کمی آچکی ہے۔ آپریشن رد الفساد میں دہشت گردوں کی سپورٹ بیس، سہولت کاروں اور غیرقانونی اسلحہ و بارود کا بڑی حد تک خاتمہ کیا گیا، آپریشن ردالفساد سے دہشتگردی کا خاتمہ کیا گیا۔ پاکستان میں منظم دہشت گردوں کا کوئی اسٹرکچر موجود نہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ڈس انفو لیب کے انکشافات : مراد سعید کی قومی اسمبلی اور سینٹ میں تفصیلی بحث کی استدعا

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کا 83 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے۔ ملک بھر میں معاشی سرگرمیوں کو بحال کردیا گیا ہے۔ پاکستان میں خودکش حملوں میں 97 فیصد کمی آئی۔

میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ بھارتی دہشتگردی کے ثبوت دستاویز کی شکل میں دنیا کے سامنے رکھے۔ ڈس انفو لیب کے ذریعے بھارت کے خلاف شواہد سامنے آئے۔ بھارت کے جعلی گروپ کو شری واستو گروپ چلارہا تھا۔

جعلی این جی اوز دنیا بھر میں پاکستان مخالف تقریبات کرتی تھیں۔ تھنک ٹینک اور جعلی این جی اوز اور جعلی میڈیا ہاؤسز کے ذریعے اس مجرمانہ کارروائیوں کو 15 سال سے جاری رکھا ہوا تھا، جس میں جعلی میڈیا گروپ بھی شامل تھے۔

انہوں نے کہا کہ اندرونی و بیرونی خطرات سے متعلق ہمیشہ بروقت آگاہ کیا۔ بلوچستان میں 199 ترقیاتی منصوبے زیر تعمیر ہیں۔ بلوچستان میں ترقیاتی منصوبے گزشتہ 2 دہائیوں کی قربانیوں کا نتیجہ ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم والے پنڈی آنا چاہتے ہیں تو آجائیں۔ ان کی دیکھ بھال کریں گے، چائے پانی پلائیں گے۔ پاک فوج نے ایل او سی پر بھارتی اشتعال انگیزیوں کا بھرپور جواب دیا۔ سول آبادی کیلئے ہر ممکن اقدام کیلئے تیار ہیں۔ ایل او سی پر رہائش پذیر افراد کو بنکر بناکر دے رہے ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان کے خلاف سازشیں نئی بات نہیں۔ گزشتہ 2 دہائیوں میں پاکستان مخالف سازشوں میں اضافہ ہوا۔ کسی کی مجال نہیں پاک افغان سرحد پر لگی باڑ کو اُکھاڑ دے۔ افغانستان میں داعش موجود ہے۔ داعش کو "را” کی مدد حاصل ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top