جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

تشدد اور نفرت کی نیوزی لینڈ میں کوئی جگہ نہیں؛جسنڈا آرڈرن

29 مارچ, 2019 10:32

نیوزی لینڈ: تشدد اور نفرت کی نیوزی لینڈ میں کوئی جگہ نہیں۔ ہمیں مل کر تشدد اور نفرت کا خاتمہ کرنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے وزرائے اعظم کی تقریب میں شرکت کے ساتھ مسلمانوں کے علاوہ دیگر مذاہب کے افراد نے بھی شرکت کی۔ مطابق نیوزی لینڈ میں سانحہ کرائسٹ چرچ کے شہدا کی یاد میں تقریب منعقد کی گئی جہاں متاثرین سے اظہاریکجہتی کا اظہار کیا اور سانحہ میں شہید ہونے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

وزیر اعظم نیوزی لینڈ جیسنڈا آرڈرن کا شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ  کہ تشدد اور نفرت کی نیوزی لینڈ میں کوئی جگہ نہیں۔ ہمیں مل کر تشدد اور نفرت کا خاتمہ کرنا ہے۔ دنیا انتہا پسندی سے متاثر ہےاسے ختم کرنا ہے۔ متاثرین کے دکھ کو لفظوں میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔ اس موقع پر سانحہ کرائسٹ چرچ میں شہید 50 افراد کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔  

شہدا کی یاد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نیوزی لینڈ جیسنڈا آرڈرن نے کہا کہ سانحہ کرائسٹ چرچ نے ہمیں عاجز بنادیا اور متحد کردیاہے، 15 مارچ کا واقعہ ہمارے الفاظ، اعمال اور رحمدلی کوطاقت بخشنے کا پیغام ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے سیاہ ترین وقت کے 14 روزبعد پھر اکٹھے ہوئے ہیں۔ ان 50 افراد کی موت کا دکھ الفاظ میں بیان نہیں کیاجاسکتا، مسلم کمیونٹی کاغم مٹانےکیلیےالفاظ ہوبھی کیاسکتے ہیں؟ انہوں نے کہا کہ ہم اپنی قوم کے آنسو یاد رکھیں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top