جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پیٹرولیم مصنوعات پر فی لیٹر 86 روپے سے زائد کی سبسڈی 56 روپے تک رہ گئی

27 مئی, 2022 10:56

اسلام آباد : ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد فی لیٹر سبسڈی کم ہو کر 56 روپے 71 پیسے تک رہ گئی۔ فی لیٹر 86 روپے 71 پیسے تک سبسڈی دی جارہی تھی۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل پر سبسڈی 86 روپے 71 پیسے سے سے کم ہو کر 56 روپے 71 پیسے، پیٹرول پر 47 روپے 2 پیسے سے کم ہو کر 17 روپے 2 پیسے ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں : یوٹیلیٹی اسٹورز پر 20 کلو آٹے کا تھیلا 180 روپے مہنگا

لائٹ ڈیزل پر 67 روپے 84 پیسے سے کم ہو کر 37 روپے 84 پیسے اور مٹی کے تیل پر 51 روپے 83 پیسے سے کم ہو کر 21 روپے 83 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

آئی ایم ایف نے پیٹرول پر سبسڈی ختم کرنے کیلئے ہنگامی اقدامات کا مطالبہ کیا تھا۔ حکام کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی اور سیلز ٹیکس کی شرح زیرو برقرار رکھی گئی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top