جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

بجلی کی قیمت میں 2 روپے 65 پیسے فی یونٹ اضافہ کا امکان

19 اکتوبر, 2021 12:07

اسلام آباد : بجلی کی قیمت میں 2 روپے 65 پیسے فی یونٹ اضافے کے لیئے درخواست دائر کردی گئی ہے۔

پیٹرول کی قیمت کے زخم سے قوم نکلی ہی نہیں تھی کہ بجلی صارفین کے لیے بری خبر سامنے آگئی۔ بجلی کی قیمت میں 2 روپے 65 پیسے فی یونٹ اضافہ کا امکان ہے۔

سی پی سی اے نے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست دائر کردی۔ درخواست ستمبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دائر کی گئی۔ نیپرا 27 اکتوبر کو سماعت کے بعد فیصلہ کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں : مہنگائی کی وجہ سے پوری دنیا میں بے یقینی کی صورتحال ہے : اسد عمر

ستمبر میں پانی سے 36 اعشاریہ دو فیصد، کوئلے سے 17 اعشاریہ صفر پانچ فیصد، فرنس آئل سے 19 روپے 23 پیسے، مقامی گیس سے 8 اعشاریہ نو فیصد جبکہ درآمد ایل این جی سے 18 اعشاریہ نو فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top