جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

دلیپ کمار اور راج کپور کے گھروں کو سرکاری تحویل میں لے لیا گیا

02 جون, 2021 11:56

پشاور : خیبر پختونخوا حکومت نے دلیپ کمار اور راج کپور کے گھروں کو خریداری کے بعد سرکاری تحویل میں لے لیا ہے۔

محکمہ آرکیالوجی و میوزیم خیبر پختونخوا نے بالی وڈ کے ممتاز اداکاروں دلیپ کمار اور راج کپور کی پشاور میں تاریخی آبائی گھروں کو خریداری کے بعد سرکاری تحویل میں لے لیا۔

ڈاکٹر عبدالصمد کا کہنا ہے کہ گھروں کو محفوظ کر کے تزئین و آرائش کے بعد دونوں جگہوں کو میوزیم میں تبدیل کر کے سیاحت کو فروغ دے گی۔

یہ بھی پڑھیں : جانی خیل میں ٹارگٹ کلنگ کیخلاف دھرنا جاری، احتجاج اسلام آباد منتقل کرنے کی دھمکی

انہوں نے کہا کہ دونوں گھروں کے لیے 2 کروڑ 35 لاکھ روپے کی منظوری دی گئی تھی اور دونوں کی خریداری کا عمل مکمل کر لیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ محکمہ آثارِ قدیمہ اس سائٹ کو آثارِ قدیمہ ایکٹ کے تحت محفوظ آثار قرار دے گی، تا کہ یہ آنے والی نسلوں کے لیے محفوظ رہے اور ثقافتی سیاحت کو فروغ مل سکے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top