جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

سلاجیت کے وہ فائدے جو پوشیدہ مسئلوں کے لئے ہے

07 مارچ, 2022 14:39

وسطی ایشیا میں پائے جانے والے پہاڑی پتھروں میں سے نکلنے والے سلاجیت کے اندر بے شمار فوائد پوشیدہ ہیں۔

ماہرین غذائیت کے مطابق سلاجیت کے استعمال سے بیش بہا فوائد حاصل کیے جا سکتے ہیں جس میں جسمانی کمزوری سمیت ذہنی کمزوری کے خاتمے کا بھی حل موجود ہے۔

سلا جیت میں 70 سے زائد مختلف قسم کے معدنیات کے ساتھ ساتھ فولک ایسڈ اور ہیمک ایسڈ بھی بھرپور مقدار میں پایا جاتا ہے۔

الزائمرکی بیماری پر کی گئی ایک تحقیق کے نتائج کے مطابق سلاجیت کا استعمال بڑھاپے کے عمل کو سست کرتا ہے اور عمرطویل کرتا ہے۔

سلاجیت میں فولک ایسڈ بھاری مقدار میں پائے جانے کے سبب بڑھاپے کی رفتار سُست ہو جاتی ہے اور انسان خود کو طویل عمر تک جوان محسوس کرتا ہے۔

اس بارے میں پڑھیں : کھجور کے حیرت انگیز فائدے جانئے 

سلاجیت کا استعمال جسم میں سوزش کے خلاف مؤثر خصوصیات رکھتا ہے اور اینٹی آکسیڈینٹ کے طور پر کام کرتا ہے۔

غذائی ماہرین کا کہنا ہے کہ سلاجیت خون کی کمی میں بننے والے اسباب کو روکتا ہے اور خون میں صحت مند خلیات اور ہیموگلوبن کی افزائش کے لیے اہم کردار ادا کرتا ہے۔

سلاجیت آئرن اور ہیمک ایسڈ سے بھر پور جز ہے، یہ آئرن کی کمی بھی دور کرتا ہے۔سلاجیت کا استعمال دل اور شریانوں کی صحت میں بھی مؤثر کردار ادا کرتا ہے۔

5.2 Oz Shilajit Paste Premium Black Himalayan - 150 Grams- Buy Online in Grenada at grenada.desertcart.com. ProductId : 24693810.

اس کرشماتی مواد میں ایک اینٹی آکسیڈنٹ گلوٹاتھائن پایا جاتا ہے جسے دل کی صحت کے لیے نہایت مفید قرار دیا جاتا ہے۔

پہاڑوں کی چٹانوں سے حاصل ہونے والا سلاجیت عام طور پر پاؤڈر یا مائع کی شکل میں مارکیٹ میں دستیاب ہوتا ہے۔

مائع کی شکل میں حاصل کیا گیا سلاجیت عام طور پر پانی یا دودھ میں تحلیل کر کے دن میں 1بار پیا جا سکتا ہے جبکہ پاؤڈر کی شکل میں ملنے والا سلاجیت عام طور پر دودھ کے ساتھ پیا جاتا ہے۔

نوٹ : سلاجیت کے استعمال سے پہلے معالج سے ضرور مشورہ کریں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top