جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ابھی الیکشن آیا نہیں اور دھاندلی کے انبار لگ گئے ہیں: مریم نواز

08 نومبر, 2020 21:04

چلاس: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ عمران خان کی جعلی حکومت کے دن گِنے جاچکے ہیں، گلگت بلتستان کے عوام انہیں الیکشن میں دھکا دے کر گھر بھیجیں۔

چلاس میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ ابھی الیکشن آیا نہیں اور دھاندلی کے انبار لگ گئے ہیں، شیر کھڑا ہوجائے تو گیدڑ سب دوڑ جائیں گے، الیکشن کے دن ووٹ ڈالنا اور ووٹ پر پہرہ بھی دینا ہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان کی جعلی حکومت کے دن گنے جاچکے ہیں، یہ حکومت جارہی ہے، آپ نے دھاندلی کا منصوبہ ناکام بنانا ہے اور شیر پر ٹھپہ لگانا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر سے بہت سی آبادی متاثر ہوئی ہے لیکن مجھے پتا ہے کہ آپ کو معاوضہ نہیں مل رہا ہے، یہ معاوضہ آپ کو ملنا چاہیے، گلگت بلتستان صوبہ بھی بنےگا، آپ کو معاضہ بھی ملے گااور حقوق بھی ملیں گے۔

نائب صدر ن لیگ کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کے ایک وزیر نے ن لیگ کی حکومت میں فائدے اُٹھائے اور اب دباؤ میں آکر لوٹا بن گیا، نئی روایت قائم کریں گے اور لوٹوں کو گھر چھوڑ کر آئیں گے، جو دباؤ میں کھڑا نہیں ہوسکتا وہ آپ کے لیے کیا کھڑا ہوگا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top