جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

کورونا کے حوالے سے اموات کی تعداد تصدیق شدہ ہے، اعلامیہ جاری

06 مئی, 2022 17:34

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد سے متعلق اعلامیہ جاری کردیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق پاکستان میں کورونا کے حوالے سے اموات کی تعداد تصدیق شدہ ہے، پاکستان میں کورونا سے ہونے والی اموات کی تعداد کو عالمی سطح پر تسلیم کیا گیا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں اموات کی رپورٹنگ کے نظام کے لیے متعدد چیک موجود ہیں، قبرستانوں میں رپورٹ ہونے والی اضافی اموات کورونا سے ملتی جلتی ہو سکتی ہیں، اموات کو رپورٹ کرنے کا کوئی بھی نظام مکمل طور پر درست نہیں ہو سکتا۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا نے وباء سے متاثر کر کے مزید 40 افراد کی عید مشکل میں ڈال دی

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ کورونا اموات کے حوالے سے پاکستان کے رپورٹ کردہ تعداد ،اصل تعداد کے قریب تر ہے، کورونا کے دوران اموات میں اضافہ ہوا، پاکستان متاثر ہوا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top