جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

تفتیش کے مطابق افغان سفیر کی بیٹی کا معاملہ اغوا کا کیس نہیں: شیخ رشید

20 جولائی, 2021 16:38

راولپنڈی: شیخ رشید کا کہنا ہے کہ کچھ عالمی طاقتیں نہیں چاہتیں کہ پاک چین دوستی ہمالیہ سے بلند ہو، پاکستان کے خلاف غیر اعلانیہ ہائبرڈ جنگ شروع کی گئی ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان کے خلاف غیر اعلانیہ ہائبرڈ جنگ شروع کی گئی ہے، عمران خان اسرائیل اور بھارت کو ایک آنکھ نہیں بھاتا، افغان سفیر کی بیٹی کے اغوا کا مقدمہ درج کیا، چاہتے ہیں کہ افغان سفیر تحقیقات کا خود بھی حصہ بنیں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سے زائد ٹیکسی ڈرائیورز اور مالکان تک پہنچے، ہماری تفتیش کے مطابق یہ اغوا کا کیس نہیں ہے، چین کی حکومت ہماری تحقیقات سے مطمئن ہے، کچھ عالمی طاقتیں نہیں چاہتیں کہ پاک چین دوستی ہمالیہ سے بلند ہو، جوہر ٹاؤن کا واقعہ فیٹف اجلاس سے ایک دن پہلے کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر خارجہ کو چین جانے کی ہدایت، ذمہ داروں کو معاف نہیں کریں گے : شیخ رشید

ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز کشمیر میں عمران خان کیخلاف مہم چلارہی ہیں، دھرنا مریم نواز کا شوق ہے، خوشی سے دھرنا دیں، پاکستان کو بدنام کرنے کی کوششیں ناکام ہوں گی، افغان سفیر کی بیٹی گھر سے پیدل نکلی، کھڈا مارکیٹ گئی، ایک 2 ڈرائیور سرکاری ملازم ہیں، بچوں کا پیٹ پالنے کیلئے ٹیکسی چلاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک کیس کی بنیاد پر افغان سفیر کو نہیں جانا چاہیے تھا، افغانستان کے ساتھ 90 فیصد باڑ مکمل ہو چکا ہے، طالبان سے متعلق دفتر خارجہ بہتر جواب دے سکتا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top