جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

تربیلا پاور ہاؤس کے دس پیداواری یونٹ بند 3 ہزار سے زائد بجلی سسٹم سے آؤٹ

19 اکتوبر, 2021 13:40

اسلام آباد : تربیلا پاور ہاؤس کے دس پیداواری یونٹ بند ہونے سے لوڈ شیڈنگ میں اضافے کا خدشہ ہے۔

تربیلا پاور ہاؤس کے دس پیداواری یونٹ بند ہونے سے اس وقت صرف 893 میگاواٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے۔ 3 ہزار 995 میگاواٹ بجلی 4 ہزار 888 کے سسٹم سے آؤٹ ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیں : بجلی کی قیمت میں 2 روپے 65 پیسے فی یونٹ اضافہ کا امکان

ذرائع کا کہنا ہے کہ تربیلا ڈیم میں پانی کی کمی کے باعث پیداواری یونٹ بند ہوئے۔ ڈیم میں پانی کا ذخیرہ 39 فٹ تک کم ہوگیا۔ ڈیم میں پانی کی آمد 37000 کیوسک ہے، جبکہ اخراج 35000 کیوسک ہے۔

اس وقت تربیلا پَاور ہاؤس کے 17 میں سے صرف 7 پیداواری یونٹ سے بجلی پیدا ہورہی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top