جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

اپوزیشن سے بات کرنا توہین اور طالبان کو این آر او دینے کی بات کررہا ہے : رانا ثناءاللہ

02 اکتوبر, 2021 12:42

لاہور : رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے ساتھ بات کرنا توہین اور اے پی ایس کے بچوں کو شہید کرنے والوں کو این آر او دینے کی بات کررہا ہے۔

مسلم لیگ ن کے صدر رانا ثناءاللہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس سیلیکٹڈ ٹولے نے سیاسی رواداری ختم کر دی۔ ڈالر 172 روپے پر بھی رکنے کا نام نہیں لے رہا۔ گندم اپنے ملک سے زیادہ قیمتی سے برآمد کی جارہی ہے۔ چینی 115 روپے کلو تک پہنچ چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان نے طالبان حکومت کو سی پیک میں شرکت کی دعوت دیدی

انہوں نے کہا کہ سیاسی، معاشی، اخلاقی تباہی کے بعد قوم کی حمیت کو بھی تباہ کرنے جا رہے ہیں۔ جن طالبان نے اے پی ایس کے بچوں کو شہید کیا، یہ ان کو این آر او دینے کی بات کررہا ہے، یہ اپوزیشن کے ساتھ بات کرنا توہین سمجھتا ہے، لیکن ہمارے شہید کرنے والے طالبان سے این آر او کی بات کرنا چاہتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کے ساتھ ساتھ پاکستان پر بھی پابندیاں لگانے کا سوچا جارہا ہے۔ وزیراعظم اپوزیشن پر جھوٹے مقدمات اور طالبان کیساتھ مذاکرات چاہتے ہیں۔ عوام کٹھ پتلی کو فارغ کرنے کیلئے ہمارا ساتھ دے۔ معیشت کا حال یہ ہے کہ ڈالر 172 روپے پر بھی نہیں رک رہا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top