جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

سزا معطلی کی درخواستیں، عدالت کی ترمیم کیلئے مہلت

10 اگست, 2018 12:38

اسلام آباد ہائیکورٹ میں نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی سزا معطلی کی درخواستوں کے معاملے پر سماعت ہو ئی۔ایون فیلڈ ریفرنس کے سزا یافتہ ملزمان نے درخواستوں میں ترمیم کیلئے متفرق درخواستیں جمع کرادیں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی سزا معطلی کی درخواستوں کا معاملے میں سنائی جانے والی سزاوں کے خلاف متعدد درخواستیں دائر کی گئیں ہیں۔

ایون فیلڈ ریفرنس کے سزا یافتہ ملزمان نے درخواستوں میں ترمیم کیلئے متفرق درخواستیں آج عدالت کوجمع کرادیں ہیں ، متفرق سزا معطلی کی درخواستوں میں احتساب عدالت اور نیب کو فریق بنانے کی استدعا کی گئی ہے ۔

گزشتہ سماعت میں کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی سزا معطلی کی درخواست پر سماعت کے دوران احتساب عدالت کو فریق نہ بنائے جانے کا معاملہ سامنے آیا تھا عدالت نے امجد پرویز کی استدعا پر درخواست میں ترمیم کیلئے مہلت دی تھی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top