جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

سندھ میں چینی سمیت دیگر چیزوں کی اسمگلنگ : حکمت عملی تیار

20 ستمبر, 2023 11:02

کراچی :صوبہ سندھ میں چینی، گندم ، یوریا اور پیٹرو لیم ،آئل اور دیگر چیزوں کی اسمگلنگ کا انکشاف ہوا ہے جس کے بعدصوبے میں اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے حکمت عملی تیار کرلی گئی۔

آئی جی سندھ نے کراچی پولیس چیف سمیت صوبے بھر کے زونل ڈی آئی جیز اور ایس ایس پیز کو مراسلہ بھیجا ہے۔

آئی جی سندھ نےمراسلےمیں کہا ہے کہ ضلعی ایس ایس پیز، انتظامیہ اور کسٹم حکام مشترکہ پکٹس لگائیں ،کھانے پینے کی اشیا کی اسمگلنگ روکنے کیلئے سندھ حکومت کی متعلقہ محکموں کو بھی ساتھ رکھا جائے۔

مراسلہ میں مزید کہا گیا ہےکہ بلوچستان سے سندھ آنے والے راستوں پر کڑی نگرانی رکھی جائے،کسٹم حکام کو کریک ڈاؤن کے لیے پولیس ٹیمیں فوری فراہم کی جائیں، اسمگل شدہ سامان فوری طور پر کسٹم اور دیگر متعلقہ حکام کے حوالے کیا جائے۔

یہ پڑھیں : ذخیرہ اندوزی اور اسمگلنگ کے خلاف بھرپور آپریشن جاری رہے گی: نگراں وزیراعظم

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top