جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

اسٹاک ایکسچینج حملہ : جیل میں قید ایم کیو ایم لندن اور گینگ وار کارندوں کو بھی شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ

01 جولائی, 2020 13:14

کراچی : اسٹاک ایکسچینج حملے کی تفتیش میں جیل میں قید ایم کیو ایم لندن اور گینگ وار کارندوں کو بھی شامل کرلیا گیا۔

اسٹاک ایکسچینج حملے کی تحقیقات میں تفتیس کاروں نے پوچھ گچھ کا دائرہ وسیع کر دیا ہے۔ تفتیش حکام نے لیاری گینگ وار اور ایم کیوایم لندن کے کارندوں کو شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملے کے تانے بانے افغانستان تک جا ملے

سینٹرل جیل میں قید ایم کیو ایم لندن اور گینگ وار کارندوں کی فہرست تیار کرلی گئی ہے۔ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں میں ملوث ملزمان سے پوچھ گچھ کی جائے گی۔

تفتیش کاروں کو زیر استعمال موبائل فون ڈیٹا سے اہم معلومات حاصل ہو گئی ہیں، ملزمان کا واٹس اپ ڈیٹا بھی حاصل کر لیا گیا ہے، زیر استعمال اسلحہ فرانزک کے لئے بھیج دیا گیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top