جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

منگل کو آندھی اور بارش کے سبب 6 افراد جاں بحق،26 زخمی ہوئے: پی ڈی ایم اے

10 اپریل, 2019 12:08

پشاور: خیبر پختنخوا میں پی ڈی ایم اے نے منگل کو پشاور اور گردو نواح میں طوفان اور بارش سے ہونے والے نقصانات کی رپورٹ کے مطابق حادثات میں 6 افراد جاں بحق جبکہ 26 افراد زخمی ہوئے۔ فصلوں کو بھی کافی نقصان پہنچا ہے۔ جبکہ بیشتر اضلاع میں بجلی کا نظام بھی متاثر ہوا ہے۔

پی ڈی ایم اے رپورٹ کے مطابق پشاور میں3، صوابی 2 اور کوہاٹ میں ایک شخص جاں بحق ہوا۔ اس کے علاوہ پشاور میں 19،مردان 4،صوابی 2اور ڈی آئی خان میں ایک شخص زخمی ہوا۔

رپورٹ کے مطابق شدید طوفان کے باعث 6 مکانات کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ پشاور میں 3، ڈی آئی خان، صوابی اور کوہاٹ میں مکانات کو نقصان پہنچا۔ 17 زخمیوں کو کے ٹی ایچ، 13 کو ایل آر ایچ اور 12 زخمیوں کو ایچ ایم سی منتقل کیا گیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں 10 سال ابراہیم، 9 سالہ برکت شاہ اور دیگر شامل ہیں۔

پی ڈی ایم اے رپورٹ کے مطابق بی آر ٹی اسٹیشن کی چھتیں طوفان کا سامنا نہ کرسکیں اور تیز ہوا کے باعث چھتیں اکھڑ گئیں۔ ضلع خیبر کے علاقہ شاکس میں گھر کی دیوار گرنے سے برکت شاہ نامی 9 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا، سر کمر کے علاقہ میں دیوار گرنے سے بھی تین افراد زخمی ہوگئے۔ صوبے کے بیشتر علاقوں کی فصلوں کو بھی کافی نقصان پہنچا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top