جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

سندھ بھر کی نرسز ایک بار پھر روڈ پر آگئیں، اسپتالوں کا بائیکاٹ

04 جولائی, 2019 15:09

کراچی:سندھ بھر کی نرسز اور پیرا میڈیکل اسٹاف ایک بارپھرسراپا احتجاج ہوگئے ہیں۔ سندھ حکومت کی جانب سے مطالبات نہ ماننے پر اسپتالوں کا بائیکاٹ کردیا گیا ہے۔

نرسز اور پیرا میڈیکل اسٹاف نے سندھ حکومت کی جانب سے مطالبات نہ ماننے پر اسپتالوں کا بائیکاٹ کرکے پریس کلب پر احتجاج شروع کر دیا ہے۔

نرسز ایکشن کمیٹی کا کہنا تھا کہ آئی سی یوز اور آپریشن تھیٹر کے علاوہ تمام شعبہ جات میں کام بندکردیا۔ دو ماہ قبل محکمہ صحت نے نرسز الاؤنسز سمیت دیگر مطالبات مانے تھے۔ مطالبات نہ مانے گئے تو سندھ بھر کے تمام شعبہ جات میں کام بند کر دیں گے۔

نرسز ایکشن کمیٹی نے مطالبہ کیا کہ ہمارے 10 مطالبات فوری منظورکیے جائیں، سندھ میں نرسز کیلئے فائیو ٹائر فارمولے کی منظوری دی جائے۔ صوبے بھر میں ہیلتھ پروفیشنل الاؤنس دیا جائے۔ الاؤنسز میں فوری اضافہ کیا جائے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top